نئی دہلی: سائیکل بنانے والی ملک کی معروف کمپنی ہیرو سائیکلس نے پریمیم زمرے کے سائیکل بازار میں اپنی موجودگی کو مستحکم بنانے کے مقصد سے اس میدان کی ایک اہم کمپنی فائر فاکس بائکس کی تحویل حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نقد لین دین میں فائر فاکس بائکس کے سرپرستوں کی مکمل حصہ داری خریدلی گئی ہے حالانکہ اس سلسلے میں مالیاتی لین دین کی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ کمپنی نے تحویل کے بعد بھی فائر فاکس برانڈ کی موجودہ پہچان بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایک علاحدہ اکائی کے طور پر کام بھی کرے گی۔ فائر فاکس کا ملک میں ۱۶۰ اسٹور نیٹورک ہے۔اور ہیرو سائیکلس اس کی توسیع پر بھی غور کر سکتی ہے ہیرو سائیکلس کے صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر پنکج منجال نے کہا کہ یہ تحویل انکی کمپنی کی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ ہے۔ پریمیم سائیکل کے میدان میں معروف برانڈ میں سے ایک فائر فاکس بائکس کے ہیرو سائیکلس کنبہ میں شام ہونے پر انہیں بے حد فخر ہے۔