لکھنو:گومتی نگر علاقے میں رہنے والے ایک غوطہ خور نے گھر آئی معصوم بچی کی عصمت دری کی ۔ بچی ملزم کی بیوی کی چھوٹی بہن تھی ۔معاملہ پولیس تک پہنچا تو پولیس نے اس کے خلاف عصمت دری کی رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ۔
سی او گومتی نگر ستیہ سنگھ یادو نے بتایاکہ گومتی نگر کے بڑی جگولی میں غوطہ خور رام شنکر نشاد اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاہے ۔ بتایاجاتاہے کہ گزشتہ جمعہ کی شب اس کے گھر ایک خاتون رشتہ دار اپنی ۶سالہ معصوم بچی کے ساتھ آئی ہوئی تھی ۔ ۶ برس کی معصوم بچی ملزم کی سالی ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ دیر شب بچی کی ماں اور ملزم کی بیوی چھت پر لیٹے تھے ۔ وہیں معصوم بچی کمرے میںتنہا سورہی تھی ۔ اس درمیان رام شنکر کی نظر معصوم پرپڑی وہ خاموشی سے کمرے میںپہنچا اور بچی کے ساتھ فحش حرکت کرنے لگا اسی دوران معصوم کی آنکھ کھل گئی اور وہ رونے لگی ۔ بچی کی رونے کی آواز سن کر اس کی ماں اور دیگر لوگ دوڑ کر کمرے میںپہنچے تو وہاں کا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ ملزم رام شنکر بچی کے ساتھ قابل اعتراض حرکت کرتے پایا گیا۔ اس کے بعد بچی کی والدہ نے اس بات کی اطلاع پولیس کود ی۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزم رام شنکر کے خلاف عصمت دری اور پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے معصوم کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا ۔ سنیچر کو پولیس نے ملزم رام شنکر کو گرفتار بھی کرلیا۔