رام پور: شہر سمیت پورے ضلع میں بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ عام بخار آنے پر بھی لوگ ڈینگوں کا بخار سمجھ کر خوفزدہ ہوئے ہیں ۔سرکاری اسپتال سے لے کر تحصیلوںمیں سی ایچ سی ، پی ایچ سی اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کے یہاں مریضوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ نہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی محکمہ صحت بے خبر ہے۔
کہیں اگر بخار سے موت ہو جائے تب صحت محکمہ صرف نام کے لئے ٹیم بناکر نمونے لینے کے لئے بھیج دیتا ہے۔ بخار کے مریضوںمیں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپتال میں ایک بیڈ پر دو سے تین مریض منتقل کئے جا رہے ہیں۔ کچھ ڈاکٹرکو وائرل بخار کو ڈینگو کی علامت بتا کر موٹی کمائی کرنے میں مصروف ہیں۔
ادھر کئی برسوں سے ملیریا محکمہ نے دوا کا چھڑکا و¿ تک نہیں کروایا ہے۔ اگر کوئی شخص محکمہ سے شکایت کرتا ہے تو نام کے لئے ملیریا محکمہ کے ملازمین علاقے میں مچھروں کی دوا ڈال دیتے ہیں۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ ملیریا دفتر صرف نام کے لئے ہے۔ اس سے تو بہتر ہے کہ دفتر بند کر دیا جائے ۔ عوام میں مچھروں کی دوا کا چھڑکا و¿ کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔ساتھ صحت محکمہ کی ٹیم کے ذریعہ گاو¿ں ، محلوں اور شہر میں بخار کےلئے موثر قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔