کانپور:سنیچر کو اسکول نہ جانے کے سلسلے میں ماں کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر سچینڈی تھانے میں تعینات سپاہی کی بیٹی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ سچینڈی تھانے میں تعینات سپاہی آتم پرکاش جیپ ڈارئیور ہے وہ اپنے کنبہ کے ساتھ تھانے کی کالونی میں رہتے ہیں اتوار کی صبح یومیہ کی طرح سپاہی اپنی ڈیوٹی پر چلاگیا اور بیوی گھر کا کام کرنے لگی ۔
دوسرے کمرے میں سو رہی بیٹی صبح گیارہ بجے اپنے کمرے سے باہر نہ نکلنے پر ماں اس کے کمرے میں چائے لے کر پہنچی پنکھے کے کنڈے کے سہارے بیٹی کی لاش لٹکی دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے خود کشی کی واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاع ملنے پر ایس او جے ویر یادو پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے پوچھ گچھ میں پولیس اہلکار کی بیوی نے بتایااس کی بیٹی آرتی بی اے سال اول کی طالبہ تھی۔ سنیچرکو وہ اسکول جا رہی تھی تبھی اس نے اسے منع کر دیا۔ او ر اس کو ڈانٹ دیا تھا جس سے ناراض ہو کر اس نے خود کشی کر لی ۔