فتح پور:پانچ دن قبل اچانک انتظامیہ کے ذریعہ ضلع کے تین اہم افسران کا تبادلہ کئے جانے سے ناراض لوگوں نے جس طرح سے برہمی ظاہر کرتے ہوئے سڑکوں پر اترکر تحریک چلا رہے ہیں۔ اس سے صاف طورپر عوام کے مفاد میں کام کرنے والے افسروں کے تبادلے سے حکومت کی شبیہ پوری طرح سے مسخ ہو رہی ہے۔ تاجر تنظیم کے لوگوں نے شہر کے باشندوں کی حمایت میں چوتھے دن بھی اپنا دھرنا جاری رکھا۔ واضح ہو کہ ویاپار منڈل کے صدر کرشن مہروترا کے ساتھ شہر کے عام آدمی اور دیگر تنظیموں کے لوگ چوک چوراہے پر جمعرات سے افسران کے تبادلے کے خلاف غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھے۔