لاڑکانہ: جمعیت علماء اسلام ف نے سکھر اور گوٹھکی میں مدارس کے خلاف شروع کئے جانے والے پولیس کے کریک ڈاون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہے کہ سندھ حکومت اپنی گورنس کی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسے اقدامات کررہی ہے۔
جے یو آئی ف کے لاڑکانہ کے صدر مولانا نثار محمود سومرو نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت کے اُمیدواروں کو ٹکٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
انھوں نے سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ ’ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔‘
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس پر چھاپے بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مدارس دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں ہے بلکہ یہ سوشل ویلفیئر کا مراکز ہیں۔
مولانا نچار محمود سومرو نے مزید کہا کہ تمام مدارس ملک کے آئین اور قانون کے تحت کام کررہے ہیں۔