دپیکا پڈوکون اور کنگنا راناوٹ جیسی بولی وڈ اداکارائیں فلمی صنعت میں صنفی امیتاز کی بنیاد پر معاوضوں میں امتیاز پر آواز اٹھانے سے ہچکچاتی نہیں۔
سلمان خان نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے پر بحث کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا ‘ سوال یہ ہے کہ کون فلم بینوں کو تھیٹرز میں لاتا ہے؟ اگر ایک اداکارہ عوام کو سینما گھر لاسکتی ہے اور پروڈیوسر اس سے پیسے کماتا ہے تو یہ پھر اس خاتون اسٹار کو زیادہ معاوضہ ملنا چاہیئے تاہم اگر مرد اداکار ایسا کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے متعدد مرد اداکار موجود ہیں جو خواتین سے کم کماتے ہیں اور اس کی وجہ باکس آفس کامیابی اور عوام کی زیادہ توجہ نہ حاصل کرنا ہے۔
سلمان کے بقول ایسے مرد اسٹارز بھی ہیں جن کا معاوضہ ایک سے تین کروڑ روپے ہے جبکہ ایسی اداکاراؤں کی بھی کمی نہیں جو پانچ سے سات کروڑ لیتی ہیں، اس پر بات کیوں نہیں کی جاتی؟
سلمان کے مطابق خواتین اور مرد اسٹارز کے درمیان امتیاز کی بحث بیکار ہے کیونکہ ‘جو بکتا ہے وہی زیادہ کماتا ہے’۔