ٹوکیو: جاپان میں مجوزہ سکیورٹی بل کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جاپانی فورسز کو بیرون ممالک جا کر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سکیورٹی بل کا خاتمہ کیا جائے، جس سے ملکی فوج کو بیرون جا کر لڑنے کی اجازت مل جائے گی۔ جاپانی پارلیامینٹ میں حزب اختلاف نے بھی سکیورٹی بل کی مخالفت کی ہے، بل کی منظوری کی صورت میں جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار جاپانی فورسز دیگر ممالک میں جا کر جنگ میں حصہ لے سکیں گے، جاپان کے اتحادی ملک امریکہ نے اس قانون کو خوش آمدید کہا ہے، جبکہ چین اور خطے کے دیگر ممالک مخالفت کر رہے ہیں۔