پی کے کے سے موسوم ترکی کی کردستان لیبر پارٹی کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر ترک فوج کے ہوائی حملوں میں کم از کم پچپن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے ہفتے کی صبح ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے
ترکی کے کرد آبادی والے علاقوں میں جولائی کے مہینے سے ترک فوج اور پی کے کے کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں- ان جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں
دریں اثنا جمعرات کو پی کے کے کے ایک کمانڈر نے ترک حکومت کے ساتھ یکطرفہ جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا- مراد کارایلان نے کہا کہ جنگ بندی دو طرفہ ہونی چاہیے اور بعید از قیاس ہے کہ نومبر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایسی جنگ بندی عمل میں آئے گی