نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ پڑوسی ممالک کے بہتر تعلقات کے لئے پڑوسی ملکوں کو دہشت گردی، دراندازی اور سرحدی سرکشی کو بند کرنی چاہیے ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہ باتیں آج جموں وکشمیر کے سانبا سیکٹر میں نو تشکیل شدہ ہندوستان۔ تبتسرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کا افتتاح کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندستان۔ تبتسرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی)3488کلو میٹر طویل ہندوستان ۔چین سرحد کی حفاظت پر مامور ہے ، جو کہ سب سے مشکل اور سنگلاخ سرحد ہے ۔ یہاں سڑک رابطوں اور ٹیلی مواصلات کا اہم مسئلہ ہے ۔ وزارت داخلہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے مسلسل کام کررہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ایک پُرامن ملک اور امن پسند پڑوسی رہا ہے جو اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چین سے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ تمام زیر التوا مسئلوں بشمول سرحد کو حل کرنابہتر دوطرفہ تعلقات کی کلید سمجھتے ہیں۔جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) صرف سرحدکی حفاظت نہیں کرتی ہے بلکہ یہ افغانستان جیسے ملکوں میں ہندوستان کے اثاثوں کی بھی حفاظت کرتی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال ہرات میں ہندوستانی قونصل پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی دفاع کرنے میں ہندوستان تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے کردار کو بیحد سراہا۔ انہوں نے ہمالیائی خطے میں قدرتی آفات کے حالات میں آئی ٹی بی پی کو پہلا جوابی دستہ قرار دیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے عام لوگوں کی زندگی کو بچانے میں اس دستے کے رول کو اہم قرار دیا۔ یو این آئی۔ ج ا۔ ایم جے ۔