نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ دستاویزات کو عوامی کرنے کے لئے مرکز کو ہدایت دینے سے متعلق عرضی کی سماعت سے آج انکار کردیا۔
جسٹس انل آر دوے اور جسٹس اے کے گوئل کی ڈویزن بنچ نے اسنیہا شیش مکھرجی کی عرضی کی سماعت کے دوران کہاکہ ہر معاملے میں بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں گھسیٹا جانا چاہئے ۔عدالت عظمی نے کہا کہ عرضی گزار نے وزارت داخلہ اور وزیراعظم دفتر کو جو میمورنڈم دیا ہے اس پر جواب آنے کا دو دن انتظار کیا جانا چاہئے ۔ عدالت نے کہاکہ عرضی گزار کے پاس دو متبادل ہیں۔ یا تو وہ حکومت کے جواب کا انتظار کریں یا پھر دہلی ہائی کورٹ جائیں۔مسٹر مکھرجی نے نیتاجی سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف نہیں کرنے کو اپنے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ 64خفیہ فائلوں کو عوامی کئے جانے کا ذکر بھی کیا تھا۔