واشنگٹن، 28دسمبر (رائٹر)امریکی ثالثی سے ہونے والے امن سمجھوتہ کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں میں قید بے قصور فلسطینیوں کے اگلے گرو پ کو 30 دسمبر تک رہا کردے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جین پسکی نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں امریکہ کو مطلع کیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ان قیدیوں کو 30 دسمبر تک رہا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قیدیوں کی رہائی میں ایک دن کی بھی تاخیر سے پیدا ہونے والی تکنیکی دشواریوں سے اسرائیل کو آگاہ کردیا ہے۔فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں امریکہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اپریل میں حتمی سمجھوتہ کرایا تھا اور اسی کے تحت ان قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کیا جارہا ہے۔