برازیل: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں موسیقی شو کی تیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ راک ان ریو” میوزک فیسٹول کے دوسرے دن میٹیلکا، کورن اور مقامی میٹل بینڈ ‘انگرا’ کی پرفارمنس نے شائقین کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ برازیل ”راک ان ریو” میوزک فیسٹول میں ہزاروںافراد نے شرکت کی۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے موسیقی کے شو کی تیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ مٹیلیکا اور کورن کے علاوہ جرمن ہارڈ راک گلوکار ڈورو پیش نے پرفارم کیا۔ ستائیس ستمبر تک جاری رہنے والے شو کے ہر روز پچاسی ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔