نئی دہلی:دودھ اور ڈیری مصنوعات کا کاروبار کرنے والی کمپنی پربھات ڈیری کل شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی ۔ اس سلسلے میں بی ایس ای نے ایک مکتوب میں کہا کہ دوشنبہ ۲۱ستمبر ۲۰۱۵ سے پربھات ڈیری لمیٹیڈ کے شیئر درج فہرست ہونگے ۔ ایک دیگر اطلاع کے مطابق نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں بھی کمپنی کا شیئر درج فہرست ہوگا ۔ کمپنی نے ریگولر سرمایہ کاروں کے لئے ۱۱۵ روپئے فی شیئر کی پیشکش قیمت معین کی تھی ۔ جبکہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لئے ۱۱۰ روپئے کی رعایتی شرح کی پیشکش کی تھی ۔ کمپنی کا آئی پی او ۲۸اگست کو کھل کر ۴ ستمبر کو بند ہوا تھا ۔ کمپنی نے اپنے آئی پی او کی قیمت دائرہ ۱۴۰ سے ۱۴۷ فی شیئر سے گھٹا کر ۱۱۵ سے ۱۲۶ روپئے فی شیئر طے کیاتھا ۔