نئی دہلی 28 دسمبر ( یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج اس بات کا اعتراف کیا ک ہ ان کی پارٹی کے سامنے سخت چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے سب مل کر لڑیں گے اور جیت حاصل کریں گے۔ کانگریس کے یوم تاسیس پر پارٹی کے صدر دفتر میں پرچم کشائی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا “ ہمارے سامنے بڑے چیلنجزہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم سب مل کران سے لڑیں گے اور جیت حاصل کریں گے۔ بدعنوانی اور مہنگائی کو اہم مسئلہ بتاتے ہوئے محترمہ گاندھی نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کی بدعنوا نیوں پر بھی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بلاشبہ ہماری غلطیوں کو اجاگر کرنا چاہئے لیکن انہیں دوسری پارٹیوں پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔ ممبئی کی آدرش ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق معاملے کے بارے میں کانگریس صدر نے کہا کہ پارٹی میں اس معاملے پر بحث ہوئی ہے اور اس کا حل نکال لیا جائے گا ۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کل اس بات کی وکالت کی تھی کہ مہاراشٹر حکومت کو آدرش گھوٹالے کی جانچ رپورٹ مسترد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا انکے لئے میرا ذاتی مشورہ ہے کہ انہیں امریکہ سے ویزا کی درخواست ہی نہیں کرنی چاہئے امریکہ نے انہیں قصوروار ٹھہرادیا حالانکہ تفتیش میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا یہ ان کی سفارتی کمزوری ہے ۔ یہ ہندوستان کے اندرونی معاملوں میں مداخلت کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تنگ نظر موقف کا خمیازہ خود ان کو بھگتنا پڑسکتا ہے ۔ وہ خود اس صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔