لکھنو: پارہ علاقے میں اتوار کی دیرشب نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی ۔پارہ کے دیو پور علاقے میں ۴۰ سالہ مزدور شیوکمار اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاتھا ۔ وہ رکشا چلانے اور چوکیداری کا کام کرتاتھا ۔ بتایاجاتاہے کہ اتوار کی دیر شب وہ گھر سے کام پر نکلاتھا ۔ صبح ہونے پر جب وہ گھر نہیںپہنچا تو کنبہ کے لوگ اس کو تلاشتے ہوئے نکلے ۔ہائی وے پر شیو کمار کی لاش پڑی تھی ۔ایسا لگ رہاتھا کہ کسی گاڑی کی زد میں آنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ۔