لکھیم پور: بلاک وسائل مرکز پر سیکڑوں تعلیم دوستوں نے بی آر سی بہجم پر جمع ہو کر اپنے انضمام کو برقرار رکھنے کے لئے پر امن طور پر ریلی نکال کر رکن راجیہ سبھا جگل کشور کے ذریعہ سے مرکزی وزیر ترقیات و انسانی وسائل اسمرتی ایرانی کو عرضداشت سونپی۔ جگل کشور نے ضم کئے گئے تعلیم دوستوںکومرکز سے مددکی یقین دہانی دلائی اور مرکز کو انکے مسائل روشناش کرائیں گے۔ بابا گوری شنکر مندر پر اپنے شہید ساتھیوں کی روح کی تسکین کےلئے دو منٹ کا سکوت رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تعلیم دوستوں نے الزام لگایا کہ این سی ٹی ای نے تعلیم دوستوں کے ساتھ دھوکہ کیاہے ۔ اس موقع پر پرتاپ سنگھ ، وسیم خان، گورو شکلا، سنتوش کمار، معین خان ، رام پال یادو، الطاف حسین، پونم سنگھ ، آرتی ورما ، کنچن لتا، ریحانہ خاتون وغیرہ موجود تھے۔