پیرس : فرانس کے صدر اولاندے فرانسواں نے آج برکنا فاسو کی بغاوت کے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے اور شہری حکام کو اقتدار سوپنے کو کہا۔مسٹر اولاند نے فوجی حکمرانوں سے شہریوں کو اقتدار نہ سوپنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنے کو کہا۔ برکنا فاسو میں عبوری حکومت کو پھر سے بحال ھونے تک فرانس نے شہری، مالی اور فوجی تعاون روک دیا ہے ۔ برکنا فاسو فرانس کا سابق نوآبادیاتی ملک ہے ۔