بیروت : شام کی فوج نے دولت اسلامیہ (داعش) کے زیرکنٹرول 3قصبوں میں فضائی حملے کیے جن سے داعش کے 38جنگجو ہلاک ہو گئے۔ منگل کو ذرائع ابلاغ نے شام میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کے حوالے سے بتایا کہ شام کی فوج نے یہ فضائی حملے ملک کے وسطی علاقہ میں کیے، شام میں انسانی حقوق کا مشاہدہ کرنے والے ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن نے بتایا کہ گزشتہ روز قصبہ پالمریا اور حمص صوبہ کے دیگر دو قصبوں میں فضائی حملے کیے گئے۔