صنعائ: اتحادی طیاروں نے صنعاءاور الحدیدہ شہروں میں حوثی باغیوں اور علی صالح کے وفادار جنگجوﺅں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ۔دوسری جانب مآرب میں حکومت نواز فورسز اور باغیوں کے درمیان محاذ جنگ خوب گرم ہے اور اتحادی طیاروں کی بمباری کے ساتھ ساتھ مزاحمت کار کئی اہم محاذوں پر پیش رفت کر رہے ہیں صراوح کے محاذ پر مزاحمت کاروں کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اور توقع ہے کہ صراوح کا پورا علاقہ جلد ہی مزاحمت کاروں کے کنٹرول میں آ جائےگا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مآرب ڈیم اور اس کے آس پاس پھیلے پہاڑوں پر اتحادی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ¾ زمینی فورسز بھی بھرپور کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم باغیوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کے باعث پیش قدمی کا عمل سست ہے۔مغربی یمن میں اتحادی طیاروں نے باب المندب اور المخاءبندرگاہوں میں باغیوں کے مراکز پر بمباری کی ہے۔ ¾ تعز میں حوثیوں نے مزاحمتی ملیشیا کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اتحادی طیاروں نے مغربی یمن کے الحدیدہ شہر میں بیت الفقیہ کے مام پر دشمن کے ٹھکانوں پر بم باری کی ۔