نئی دہلی: کھلونے اور بچوں سے متعلق دیگر اشیاءکا آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنی فرسٹ کرائے نے اپنے خوردہ نیٹورک کو مستحکم کرنے کے مقصد سے آئندہ برس تک اپنے اسٹوروں کی تعداد میں اضافہ کرکے ۲۰۰ تک پہنچانے کا منصوبہ بنایاہے ۔ فی الحال کمپنی کے ۱۲۵ اسٹور کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ پر غور کررہی ہے ۔ فرسٹ کرائے کے چیف کار گزار افسر اور بانی سپم مہیشوری نے کہاکہ ہم پیدواری شعبہ کے لئے تقرریاں کررہے ہیں ۔ حال ہی میں ہم نے ریمنڈ کے سابق ریجنل منیجر امیتابھ سدا شیو کو اپنے فرنچائزی اسٹوروںکے لئے نیشنل اسٹورس آپریشنل منیجر کے طور پر مقرر کیاہے ۔ مسٹر مہیشوری نے کہاکہ یہ اسٹور فرنچائزی معاریت کے ساتھ ہی اسٹور کے لوکیشن کی بنیاد پر کھولے جائیں گے ۔