لاہور: بچوں کا خرچہ دینے کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، عدالت نے پولیس کو3 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ سول جج عظمی تبسم نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود دو بچیوں کے اخراجات ادا نہیں کئے جا رہے ہیں جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 3 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ۔