لاہور۔پانچ سال کی پابندی ختم کرکے واپس کرکٹ کے میدان پر آئے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح گھریلو کرکٹ پر ہے اور بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے کا ان کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عامر نے کہاابھی میرا پورا دھیان گھریلو کرکٹ پر ہے اور پاکستان ٹیم میں واپسی کے بارے میں سوچنا اب جلدی ہو جائے گا۔ مجھے قومی ٹیم میں واپسی کرنے کو لے کر کوئی فکر نہیں ہے اور میں نے اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دیا ہے۔سال 2010 میں انگلینڈ کے دورے پر ساتھی کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے عامر پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کی مدت ایک ستمبر کو ختم ہو گئی۔
انہوں نے کہا میں آہستہ آہستہ واپسی کرنا چاہتا ہوں۔ بین الاقوامی کرکٹ کوئی مذاق نہیں ہے، اس میں آپ کے اوپر بہت دباؤ رہتا ہے۔ واپسی سے پہلے میں خود کی قابلیت بات کا یقین کر لینا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہامیں اپنے حالیہ کارکردگی سے خوش ہوں اور یہ محسوس کر رہا ہوں کہ میری کارکردگی میں مسلسل نکھار آ رہا ہے۔ میں اپنی تال، اعتماد اور فٹنس پر توجہ دے رہا ہوں۔ عامر نے کرکٹ میں واپسی کے لیے آئی سی سی، پی سی بی اور شائقین کا شکریہ اداکیا۔