ڈیس موئنس:امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان صاف توانائی معاہدے کی منصوبہ بندی کو اگلے چند دنوں میں لوگوں کے سامنے رکھیں گی۔ کلنٹن نے مجوزہ کیسٹون تیل پائپ لائن کی مخالفت کرتے ہوئے کل ڈیس موئنس میں رجسٹر ادارتی بورڈ سے کہا “میں اگلے چند دنوں میں شمالی امریکہ میں صاف توانائی کے بارے اپنا وسیع نقطہ نظر پیش کروں گی”۔