واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوبامہ اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے آج فون پر شامی پناہ گزین بحران کے معاملے میں یورپ کے ردعمل پر بات چیت کی۔ وائٹ ہاس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا اس مسئلہ کے جامع حل کے لئے یورپی ممالک کو اپنے حصے کے پناہ گزینوں کو قبول کرنا چاہیے ۔دونوں رہنماں نے پناہ گزین کے آنے کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کے ساتھ شام کو سیاسی بحران سے باہر نکال کر اور عوام کو متحد کرنے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔