واشنگٹن : ہندوستان اور امریکہ کے درمیان امن افواج کی اقوام متحدہ میں تعیناتی سے پہلے چھ افریقی ممالک میں مشترکہ طور پر انہیں تربیت دینے پر اتفاق قائم ہواہے ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات پر بات چیت کے بعد کل صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ مسٹر کیری نے کہا “ہم اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ اقوام متحدہ میں امن افواج کی تعیناتی سے پہلے ہم مشترکہ طور پر چھ افریقی ممالک میں امن افواج میں شامل ہونے والے کو سکیورٹی کی تربیت دیں گے ”۔مسٹر کیری نے اگرچہ یہ صاف نہیں کیا کہ وہ کون سے چھ افریقی ملک ہے جہاں تربیت کا کام شروع کیا جائے گا۔