آگرہ: آگرہ، کانپور اور غازی آباد سمیت 11 اضلاع میں رہ رہے تعمیری مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے لئے اسکول بنائے جائیں گے ۔ان اسکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا اور کتابیں بھی دی جائیں گی۔صوبے میں یہ اسکول فی الحال کانپور شہر، فیروز آباد، آگرہ، غازی آباد، قنوج، اٹاوہ، میرٹھ، مرادآباد، للت پور، بھدوہی، اعظم گڑھ اور بہرائچ میں کھلیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ہر اسکولوں کے قیام کی ذمہ داری خواتین سماکھیا ادارے کو سونپی ھے ۔انہوں نے بتایا کہ ان مزدوروں میں زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں جو اپنے بچوں کو کام پر ساتھ لے کر جاتی ہیں۔