نئی دہلی : وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی آج صبح دو ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔ اپنے اس دورے کے دوران مسٹر مودی آئرلینڈ اور امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ مسٹر مودی، پنڈت جواہر لال نہرو کے بعد آئرلینڈ جانے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ 60 سال بعد ہندوستان سے کوئی وزیر اعظم آئرلینڈ کے دورے پر جا رہے ہیں۔مسٹر مودی آج مختصر دورے پر آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وہاں کے تا¶سیچ (وزیر اعظم) اینڈا کین¸ سے ہوگی۔ پنڈت نہرو 1949 اور 1956 میں آئرلینڈ گئے تھے ۔ آئرلینڈ میں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی ان کی ملاقات اور بات چیت ہوگی۔ وہاں تقریبا 25 سے 30 ہزار ہندوستانی تارکین وطن رہتے ہیں۔ مسٹر مودی نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان اقتصادی تعلقات اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے ۔