نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کو پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دینا چاہئے کیونکہ وہ پارٹی اور آپ کے خاندان کے لئے شرمندگی کی وجہ بن رہے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے اس معاملے میں کئی ٹویٹ کئے جن میں انہوں نے کہا …“ سومناتھ بھارتی کو خود سپردگی کر دینا چاہئے ۔ وہ بھاگ کیوں رہے ہیں؟ وہ جیل جانے سے اتنا کیوں گھبرا رہے ہیں؟ وہ اب اپنے خاندان اور پارٹی کے لئے شرمندگی کی وجہ بن رہے ہیں۔ انہیں پولیس کا تعاون کرنا چاہئے ”۔ دہلی ہائی کورٹ نے کل مسٹر بھارتی کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا اس کے بعد آج وزیر اعلی کا یہ بیان آیا ہے ۔ مالویہ نگر سے آپ کے رکن اسمبلی بھارتی پر ان کی بیوی لپکا مترا نے گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے ۔