جنئی: تملناڈو کی وزیراعلی جے للتا نے ماہی گیروں کی رہائی کے لئے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔وزیراعلی نے وزیراعظم کو تحریر کردہ مکتوب میں کہا “میں ایک بار پھر حکومت ہند سے ریاست کے 15 ماہی گیرواور ان کی 28 کشتیوں کو سری لنکا کے قبضے سے فوراً چھڑانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کرتی ہوں”۔انہوں نے 1974 اور 1976 میں ہند، سری لنکا کے درمیان ہوئے سمجھوتے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ماہی گیروں کے روایتی حقوق کے تحفظ کو جلد از جلد یقینی بنایا جانا چاہیے ۔خیال رہے کہ تملناڈو کے ماہی گیر 21 ستمبر کو ناکاپٹنم کے نزدیک سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے تھے ۔ تبھی سری لنکا کی بحریہ نے 15 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا تھا۔