بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے سابقہ محبوب رنبیر کپور کو فلم ’تماشا‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ پر بھائی کہہ کر مخاطب کردیا۔
انڈٰین ایکسپریس کے مطابق دپیکا اور رنبیر کی آنے والی فلم ’تماشا‘ کے ٹریلر لانچنگ ایونٹ میں رنبیر سے انڈیا میں واٹس ایپ پیغامات کے حوالے سے ایک سوال کیا گیا جس پر رنبیر کا کہنا تھا کہ لوگ ایسے غیر مناسب پیغامات بھیجنا ہی چھوڑ دیں جسے مٹانے کی ضرورت پیش آئے۔
اس جواب پر دپیکا پڈوکون نے رنبیر کو شاباشی دیتے ہوئے بھائی کہہ ڈالا۔
دپیکا کا رنبیر کے جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بہت خوب جواب دیا بھائی‘۔
ایونٹ پر موجود لوگ دپیکا کے اس بیان کے بعد ان سے مختلف سوالات کرنے لگے تاہم دپیکا نے اس بات کو نظر انداز کردیا۔
رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔