بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ‘دنگل’ کا گزشتہ دنوں پوسٹر ریلیز ہوا جس کا سوشل میڈٰیا پر شدید مذاق بنایا گیا۔
عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کا پوسٹر ریلیز کیا تھا۔
’آج سے دنگل شروع‘ کی عبارت والے اس پوسٹر میں عامر خان کا چہرہ گرد آلود نظر آرہا تھا۔
‘دنگل’ کے پوسٹر کے ریلیز ہونے کے بعد لوگوں نے اس کا مختلف انداز میں مذاق بنایا۔