لکھنو:چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ۱۲ زیر تعمیر ۱۰۰بستر وں والے اسپتالوں اور باندہ ، سہارنپور، غازی آباد ڈاکٹر رام منوہر لوہیا مشترکہ اسپتال لکھنو¿ ، جونپور ، قنوج ، پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال وارانسی سمیت سات ٹراماسینٹروں میں ۸۰ فیصد کا کام مکمل ہوجانے پر اسے چالوکرانے کے لئے عہدوں پر تقرری اور آلات کی خرید کے لئے ٹنڈر ضوابط کے مطابق جلد از جلد طلب کرائے جائیں ۔ چیف سکریٹری نے آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کے ترقیات کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ کاموں کو مقررہ وقتوں میں پوراکرائے جانے ماہان طے شدہ مائل اسٹور کے مطابق جائزہ لے کر یہ یقینی بنایاجائے آئندہ اکتوبر ۲۰۱۶ تک کم سے کم ایک ہزارلوگوں کو تربیت دینے کا کام شروع ہو جائے ۔ انہوں نے سینٹر للائزڈ میگا کال سینٹر پروجیکٹ کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ دس محکموں ۔ طب و صحت ، زراعت ، روینیو ، توانائی اور اقلیتی بہبودی محکمہ کے زریعہ دستیاب کرائے گئے تقریباً ایک کروڑ ۶۸ لاکھ مستفیدین کے ڈاٹا ریکارڈ کے ذریعہ تقریباً ۶۸ لاکھ موبائل نمبر حاصل ہوجانے کے بعد یہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ نومبر ماہ تک کال سینٹر ضرور چالو ہو جائیں ۔۵۰ زنانہ اسپتالو ں میں ۱۰۰ بستر میٹرنٹی آئندہ اکتوبر ۲۰۱۶ تک مکمل کرانے کےلئے طے شدہ مائلسٹرول کے مطابق تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ ضلع ہیڈ کوارٹروںکو فورلین سڑکوں سے جوڑے جانے کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ ضلع کوشامبی اور شراوستی کا کام آئندہ ۳۱ اکتوبر تک ہر حالت میں مکمل کرانا ہوگا۔ مین پور ی اور اٹاوا کے کاموں کو نومبر ۲۰۱۵ ، بدایوں ، بلیا اور کشی نگر کے کاموں کو دسمبر ۲۰۱۵ اور بھدوہی کاکام آئندہ مارچ ۲۰۱۶ تک ہر حالت میں طے شدہ ضوابط کے ساتھ مکمل کرانے کی ہدایت دی ۔ مسٹر رنجن نے یوپیڈا کے کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ لکھنو¿ ۔ آگرہ ایکسپریس وے کی سڑک پر ایس ٹی لائنوں کو اونچاکئے جانے کا کام اترپردیش پاور ٹرانسمیشن کے ذریعہ اولیت سے یقینی کرائی جائے تاکہ سڑک کے تعمیری کام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ محکمہ جنگلات کو ہدایت دی کہ ایکسپریس وے سڑک پر ضرورت کے مطابق اپنے محکمہ سے متعلق کارروائی اولیت کے ساتھ یقینی بنائے۔ جلسہ میں پرنسپل سکریٹری رہائش سداکانت ، پرنسپل سکریٹری صنعتی ترقیات مہیش کما رگپتا، پرنسپل سکریٹری اطلاعات یوپیڈانونیت سہگل ، سکریٹری وزیر اعلیٰ پارتھ سارتھی سین شرما سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔