لکھنو:گومتی نگر علاقے کے موٹر سائیکل سوار معمر شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ما ر دی ۔ راہ گیروں نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ متوفی راشٹریہ سنسکرت سنستھان میں کلرک کے عہدے پر تعینات تھا۔ وہیں بخشی کا تالا ب میں روڈ ویز بس اور ٹریکٹر تصادم میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی ۔
ٹھاکر گنج کے چومکھی مارکیٹ کے پیچھے رہنے والے سشیل نگم (۵۳) راشٹریہ سنسکرت سنستھان میں کلرک کے عہد ے پر تعینات تھے۔ گزشتہ بدھ کو وہ کام سے لوٹ رہے تھے راستے میں ان کی گاڑی پر نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی ۔جس سے وہ دور جا گرے تھے اور سنگھ ین طور پر زخمی ہوگئے تھے راہ گیروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں علاج کے دوران منگل کو انکی موت ہو گئی ۔ وہیں آبائی طور سے غازی پور کے رہنے والے روڈ ویز ڈرائیور شری پرکاش(۴۰) گزشتہ گیارہ ستمبر کو نچلول ڈپو کی بس لے کر لکھنو کی طرف آرہے تھے ۔ بخش کاتالا ب کے پاس ان کی گاڑی سامنے سے چل رہے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی بس اور ٹریکٹر کی ٹکر میں بس ڈرائیور شری پرکاش بری طرح سے زخمی ہوگئے لوگوں کی مدد سے انہی ٹراما سینٹر میں داخل کرایاگیا ۔ جہاں منگل کی صبح دوران علاج ان کی موت ہو گئی ۔