کانپور:چکیری تھانہ حلقہ میں شاطر چوروںنے جیولرس کی دکان میں قتل کے راستے سے داخل ہو کر تقریباً ۹ کلو چاندی سمیت پانچ لاکھ کے زیورات چور ی کر لئے تھے ۔ صبح دکان کھولنے پہنچے دکان مالک نے چھت کی دوار ٹوٹی اور مال غائب دیکھ کر چوری کی اطلاع ہوئی۔اطلاع پر ایس پی مشرقی سمیت ڈاگ اسکواڈ اور تھانہ پولیس نے تفتیش کی ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
چکیری کے پوکھر پور میں رہنے والے منیش سسودیا کی لال بنگلے میں کوٹھی جویلر کے نام سے شو روم ہے۔ منگل کو کاروباری دکان کھولنے پہنچے تو ان کے ہوش اڑ گئے ۔ دکان میں لگے شو کےسوں سے چاندی کے زیورات غائب تھے۔ یہی نہیں چوروں نے چاندی کے برتن اور بھگوان کی مورتیوں کو غائب کر دیا اور چھت کے راستے سے ہی مال لے کر نکل گئے ۔ دکان سے مال غائب دیکھ کر جویلرس کاروباری کے ہوش اڑ گئے اور اس نے چوری کی اطلاع پولیس کو دی۔ لاکھوں کی چوری کی اطلاع پر ایس پی مشرقی دیو رنجن ورما ، ڈاگ اسکواڈ ٹیم کے ساتھ انسپکٹر چکیری راجیو دویدی فرس کے ساتھ پہنچے پولیس نے گہرائی سے تفتیش کی اور ثبوت جمع کئے ایس پی مشرقی نے بتایاکہ دکان مالک نے نو کلو چاندی کے زیورات سمیت برتن اور بھگوان کی مورتیوں کی چوری کی تحویل دی ہے۔ تحریری کے مطابق تقریباً ۵ لاکھ سے زیادہ کا مال چوری ہوا ہے۔ مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش میں تھانہ پولیس کے ساتھ کرائم برانچ کی ٹیم کولگایا گیا ہے۔ ایس پی مشرقی کے مطابق جلد ہی چوری کا پردہ فاش کردیاجائے گا۔