نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر نرمی اور مقامی سطح پر مانگ میں کمی سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونا اسٹینڈرڈ ۸۵ روپئے گر کر تقریباً ایک ہفتہ کی نچلی سطح پر ۲۶۵۷۵ روپئے فی ۱۰گرام پر آگیا۔ چاندی حاضر میں بھی ۱۷۰ روپئے کی گراوٹ اور یہ ۳۵۸۳۰ روپئے فی کلو گرام بولی گئی۔
بازار ماہرین کے مطابق امریکہ میں اس سال شرح سود بڑھانے کے اندیشے سے سونے پر دباو¿ بنا ہوا ہے ان کے مطابق ایشیائی بازاروں میں آئی تیزی نے بھی سونے پر منفی اثر ڈالا اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر میں آئی مضبوطی نے بھی اسے کمزور کیا۔ یوروپی سنٹرل بینک کی جانب سے کرنسی پالیسیوں کو اسان کرنے کے اعلان نے بھی اسے دباو¿ میں رکھا اس درمیان چاندی حاضر میں ۰۴ ء۰ ڈالر کی گراوٹ رہی اور یہ ۱۳ء۱۵ ڈالر فی اونس پر آگئی۔