نئی دہلی :حکومت بیرون ملک رکھے کالے دھن کے انکشاف کے لئے ۳۰ ستمبر تک کی عمل درآمد ونڈو کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کرنے جا رہی ہے۔ سی بی ڈی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری وی آنند راجن نے آج یہاں ایسو چیم کے ایک پروگرام میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ غیر ممالک میں پڑے کالے دھن کا انکشاف کرکے پاک صاف ہونے کےلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اور یہ مدت تیس ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس دوران غیر ممالک کے کالے دھن کا انکشاف کرنے پر کوئی مجرمانہ کارروائی نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے والدین کی جانب سے بیرون ملک رکھے گئے کالے دھن کا اچانک پتہ چلنے پر انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت مستفید کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پانچ لاکھ روپئے کے کالے دھن پر کوئی جرمانہ نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں پڑے کالے دھن اور جائدادوں کو ضبط کرنے کا بندوبست منی لانڈرنگ قانون جیسا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد محصول میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ ٹیکس چوری پر روک لگانا اور قانون کے دائدے میں بہتر عمل درآمد کا ماحول بنانا ہے۔ گھریلو کالے دھن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے قانون پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے اور اس کے منظور ہونے کے بعد یہ نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے ملک میں رہنے کی صورت میں غیر ملکی کھاتوں کے بارے میں اطلاع نہ دینا جرم ہے۔ لیکن ہندوستان کا جن ممالک کے ساتھ دوہرا ٹیکس بچاو¿ معاہدہ ان ممالک میں ٹیکس کی ادائیگی کئے جانے پر غیر مقیم ہندوستانیوں کو اس سے راحت مل سکتی ہے۔