نیویارک : وزیر اعظم نریندر مودی آئرلینڈ کا دورہ ختم کرکے آج چھ دن کے اپنے امریکہ کے دورہ پر نیویارک پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک کے ہوائی اڈے سے نکل کر والڈرف ایسٹوریا ہوٹل پہنچے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم اپنے امریکہ کے دورے کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچے ۔نیویارک میں مسٹر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے خطاب نہیں کریں گے ۔ وہ اقوام متحدہ ترقیاتی ممالک کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اس سال ہندوستان نیویارک میں جی 4 کے رہنماں کے اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے ، جس کا بنیادی ایجنڈہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والی اصلاحات ہیں۔ اس کے علاوہ مسٹر مودی امریکہ کے صدر بارک اوباما کی میزبانی میں امن قائم کرنے کے مسئلہ پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے ۔ مسٹر مودی امریکہ کے دورے کے دوران کئی عالمی رہنما¶ں، بڑے سرمایہ کاروں اور مالیاتی سیکٹر کی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ تکنیکی کمپنیوں کے مرکز بن چکے سلیکون ویلی کے علاوہ فیس بک ہیڈکوارٹر اور گوگل کیمپس کا بھی دورہ بھی کریں گے ۔