علی گڑھ: علی گڑھ کے ساسنی گیٹ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک گھر میں گھس کر عورت کی اجتماعی عصمت دری کی اور گھر کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مادھو وہار کالونی میں رہنے والے پردیپ کے گھر میں رات تقریبا ًدو بجے چار بدمعاش لوٹ مار کے ارادے سے داخل ہوئے ۔ اس دوران پردیپ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور اس کی بیوی جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے ،کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔بعد میں بدمعاش نقد رقم اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ عورت کو ضلع ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔پولیس بدمعاشوں کو تلاش کر رہی ہے ۔