لکھنو : اتر پردیش کے آگرہ میں آج ایک ریٹائرڈ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتندر سنگھ نے بتایا کہ نیو آگرہ کے علاقے میں سیتارام شرما (60)نے اپنی بیوی رما دیوی کو لائسنسی رائفل سے گولی مار دی اور بعد میں خود بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کا سبب گھریلو تنازع بتایا جاتا ہے ۔ معاملے کی تفتیش جا رہی ہے ۔
۔