حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع وجئے واڑہ میں گیس سیلنڈر پھٹ پڑا جس سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور دو افراد شدید جھلس گئے ۔ یہ واقعہ وجئے واڑہ کے رانی گاری توٹہ میں پیش آیا ۔ جھلسے ہوئے افراد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ مرنے والے کی شناخت اترپردیش کے رہنے والے احمد کے طور پر کی گئی ہے جو وجئے واڑہ میں پلاسٹر آف پیرس کا کام کرتا تھا ۔ کام سے گھر واپسی کے بعد وہ پکوان کررہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس واقعہ سے مقامی عوام خوفزدہ ہوگئے ۔ مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی ۔ مقامی افراد نے کہا کہ پکوان کے وقت گیس کے خارج ہونے سے یہ دھماکہ ہوا ۔