جاپان: جاپان کے 105 سالہ ایتھلیٹ ہائیڈکیچی میازیکی نے 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انھوں نے 105 سے زائد عمر کی کیٹیگری میں منعقدہ ریس میں مقررہ فاصلہ 42.22 سیکنڈز میں طے کر کے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھی پیش کر دیا۔ انھیں ‘گولڈن بولٹ’ کا لقب دیا گیا ہے۔ ریس سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انھیں ایونٹ میں شرکت کے لیے فٹ قرار دیا تھا۔ انھوں نے یوسین بولٹ کے انداز میں جشن فتح بھی منایا۔