بلغراد : پناہ گزینوں کے سلسلے میں کروشیا کی طرف سے سربیا کے سرحد پر لگائ· گئی پابندی کی مخالفت میں سربیا نے جوابی کارروائی میں تمام کروشیائی رجسٹرڈ مال بردار گاڑیوں اور کروشیا ئی سامانوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے ۔ سربیا کے وزیر داخلہ نیبوسا اسٹیفانووچ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سربیا پولیس کروشیا میں رجسٹرڈ کسی بھی کارگو اور کروشیا میں بنی ہوئی اشیاءلانے والے ٹرکوں کو سرحد کے ذریعے داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔