کانپور:پنچایت الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوتے ہی دیہی اور شہر ی علاقوں میں ناجائز شراب کا کاروبار تیزی سے پھلنے پھولنے لگا ہے۔ ایسے میں ناجائز شراب کاروباریوں کی گرفتاری کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کی صبح آبکاری محکمہ اور بدھنو پولیس نے ہرونش پور گاو¿ں میں چھاپے ماری کی ۔ کارروائی کے دوران پولیس نے پانچ ٹن لہن و ۲۲ ناجائز بھٹیوں کے ساتھ ۱۵۰ لیٹر خام شراب برآمد کی۔ پولیس نے ناجائز شراب کا کاروبار کرنے والے تین لوگوں پر مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔ بدھنو تھانہ حلقہ کے ہرونش پور اور کلیانپوروا گاو¿ں سمیت آس پاس کے کئی گاو¿ں میںناجائز شراب بنانے کا کام زوروں پر چل رہا ہے۔
آج تھانہ انچارج رام لال پانڈے نے مخبر کی اطلاع پر پولیس فورس کے ساتھ گاو¿ں میںچھاپے ماری کی جہاں گاوںکے ہی رمیش، جگدیش ، پنٹو ، ناجائز شراب کی بھٹیالگا کر دیسی شراب بنا رہے تھے ۔پولیس نے چھاپے ماری کے دوران ۲۲ بھٹیاں ، شراب بنانے میں استعمال ہونے والی پانچ ٹن خام لہن اور ۱۵۰لیٹر سے بھی زیادہ خام شراب برآمد کی۔ پولیس کی چھاپے ماری کے دوران تینوں ملزمین موقع سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ لیکن پولیس ٹیم نے گاو¿ں میں پھیلے ناجائز کاروبار کی بھٹیوں کو برباد کرتے ہوئے نقلی شراب پھینکوا دی۔ پولیس پوچھ گچھ میں دیہی باشندوں نے پنچایت الیکشن میں کھڑے امیدواروں کے ذریعہ ووٹروں کو راغب کرنے کےلئے یومیہ کافی مقدار میں یہاں سے شراب خریدی اور تقسیم کروائی جا رہی ہے۔ یہی نہیں حمایتیوں کے ذریعہ بھی شراب پلا کر دن بھر ووٹ تشہیر کی جا رہی ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایاکہ فرار ناجائز شراب کاروباریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش کی جارہی ہے۔