لکھنو:ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے کہا کہ عیدالاضحی کے مبارک موقع پر نمازیوں کو کسی طرح آمد و رفت میں پریشانی نہ ہو اور وہ سکون اور سہولت کے ساتھ نماز ادا کر کے قربانی کی رسم ادا کر سکیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے عید قرباں کی ما قبل امن اور نظم و نسق بنائے رکھنے کیلئے منعقد پولیس افسران کے جلسہ کو خطاب کر رہے تھے۔انہو ں نے کہاکہ سبھی افسران کو موقع کے مطابق فیصلہ لینے کی پوری چھوٹ ہوگی اور ضلع کے اعلیٰ انتظامی سطح سے انہیں پوری مدد دی جائے گی۔ افسران اپنی سودجھ بوجھ اور بیداری کے دم پر عید قرباں کا تہوار پُر امن اور منظم ماحول میں منعقد کرانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ لکھنو¿ تہذیب و تمدن کا شہر ہے جہاں تھوڑی بیداری سے ماحول کو بہتر بنائے رکھا جا سکتا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتاےا کہ عوامی صحت مرکز کو کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس پر کسی بھی پریشانی کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ جلسہ میں موجود ایس ایس پی راجیش پانڈے نے افسران سے کہاکہ وہ ڈیوٹی کے مقامات پر مقررہ وقت پر پہنچیں۔ مذہبی مقامات کے آس پاس پوسٹروں، بینروں، ہورڈنگوں اور دیواروں کی تحریروںپر غور کریں اور کہیں بھی جذبات کو مجروح کرنے والی بات ہو تو اسے ہٹوا دیں۔ انہوں نے پولیس افسران سے کہاکہ وہ کل کی ڈیوٹی کیلئے آج سے ہی تیاری کرلیں جس میں ہنگامی اور حادثات کیلئے مناسب آلات کا بندوبست کرنا بھی شامل ہے۔