کانپور:کلکٹرگنج تھانہ علاقہ میں جمعرات کی صبح نوجوان پھانسی لگالی۔ ریلوے مال گودام کے نزدیک رہنے والے منی لال کا ۲۶سالہ بیٹافقیر لال مزدوری کرتاتھا۔کنبہ میں بیوی انورادھا ،ایک لڑکی اورتین ماہ کا بیٹاہے۔ جمعرات کی صبح فقیرلال کی ضعیف والد کمرے سے اٹھی تو دیکھا کے اس کے بیٹے کی لاش پنکھے کے سہار ے لٹک رہی تھی۔اطلاع ہوتے ہی کنبہ میںکہرام مچ گیا۔ اطلاع پولیس کودی گئی۔موقع پرپہنچی پولیس نے تفتیش کی والد منی لال نے بتایاکہ بیٹا ذہینی طورپر بیمارتھا جس کا علاج چل رہاتھا۔