سنبھلچندوسی:ضلع میں ہونے والے ضلع پنچایت اورعلاقہ پنچایت الیکشن کے پہلے مرحلے کو غیر جانبدار، آزادا ورپرامن طورپر بخیر یت الیکشن کرانے کےلئے تمام بندوبست مکمل کرلئے گئے اس کےلئے سبھی انچارج افسراپنی ذمہ داریاں ایمانداری کرتے ہوئے الیکشن کرائیں اپنے کاموںکو بہتر طریقے سے سمجھ لیں۔
آدرش حکم امتناعی پر سخت سے عمل کرائیں۔مذکورہ ہدایت ضلع مجسٹریٹ، ضلع الیکشن کمشنر این کے ایس چوہان نے الیکشن کےلئے نامزد انچارج افسران کو ایک جلسہ کے دوران دی۔انھوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دفترکے افسروں،ملازمین کی فہرست ۲۴ستمبر تک این آئی سی میں ہرحالت میں فیڈ کرانا یقینی بنائیں تاکہ ان کی ڈیوٹی الیکشن میںگائی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع پنچایت الیکشن کےلئے نامزدگی بہجوئی کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں اورمقامی پنچایت کی نامزدگی بلاکوںمیں کی جائے گی انھوں نے بیری کیڈنگ کا کام ۲۷ستمبر تک ہرحالت میں کرنے کےلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے تمام انچارج کو ہدایت دی کہ وہ ابھی سے اپنے کاموں کے تئیں بیداررہتے ہوئے انتخابی کا م میں مصروف ہوجائیں ۔ ٹریفک بندوبست کےلئے چھوٹی اوربڑی گاڑیوں کا ابھی سے بندوبست کرلیا جائے گا۔ ویڈیو گرافی بندوبست کےلئے سبھی بلاک ترقیاتی افسروں کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب تعداد میں کیمروں کا بندوبست کرکے اس کی اطلاع دیں۔ انھوں نے سبھی بی ڈی اوکو ہدایت کہ وہ الیکشن سے متعلق نامزدگی نانچ ، پرچہ واپسی ، نشان الارٹمنٹ وغیرہ تمام اطلاع سے متعلق بینر بلاک ترقیاتی دفترپر لگوانا یقینی بنائےں ۔انھوں نے سبھی بی ڈی او کو روٹھ چارڈ بنانے اورسبھی اسی ڈی ایم کو بوتھ بنوانے کی بھی ہدایت دی۔اسٹیشنری انچارج کو ہدایت دی کہ وہ پیکیٹنگ کراتے وقت دیکھ لیں کہ بیگ میں الیکشن سے متعلق تمام اشیاءموجود ہے یانہیں ساتھ ہی ہر بیگ میں اشیاءکی فہرست رکھوانا یقینی بنائےں ۔رسیدوں کو وقت سے بندوبست کےلئے ٹریژری افسرکوہدایت دی گئی۔
میڈیا سیل کی ذمہ داری اطلاع افسر کو دیتے ہوئے ڈی ایم نے ہدایت کی کہ وہ یک وقت سے قبل تسلیم شدہ صحافیوں کی فہرست تیار کرلیں ۔ کسی بھی حالت میں غیر تسلیم شدہ صحافیوں کا نام فہرست میں شامل نہ ہو۔نامزدگی سے لیکر ووٹ ڈالنے تک کسی بھی صحافی کو کمرے کے اندرفوٹولینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، نائب ضلع الیکشن افسرڈاکٹرایس این سنگھ نے ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق کام کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پرسی ڈی او ، تمام انچارج افسران اورانتخابی کام میں تعینات افسران موجودتھے۔