نیویارک:ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں مگر ابھی بہت دور جانا ہے اس کے بعد ہی تعلقات معمول پر آسکتے ہیں۔روحانی نے نیویارک میں جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے گئے ہوئے ہیں کہا کہ “صورتحال یقینا بدل گئی ہے ، بہت راستہ طے ہوا ہے مگر کافی فاصلہ طے ہونا باقی ہے ۔” انہوں نے ایران ،امریکہ، برطانیہ ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کے ساتھ ہوئے تاریخی ایٹمی معاہدہ امریکہ۔ایران تعلقات کے لئے “بہت بڑی آزمائش” ہے نیز کہا کہ اعتماد کی فضا بنانی بے حد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا “اگر ہم اس راستہ پر چلتے رہے تو مزید تعاون اور تال میل کی گنجائشیں پیدا ہوجائیں گی۔
ان کی امریکی صدر بارک اوبامہ کے ساتھ ملاقات کا پروگرام ہے ۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران شام میں استحکام چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ امریکہ شام پر بات چیت میں ایران کو بھی شامل کرنا چاہتا ہے ، ایران خطہ کا ایک طاقتور اور بااثر ملک ہے ۔