نیویارک: وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ قابل برداشت ترقی کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد مصر کے صدر عبدالفتح سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 2015 سے آئندہ 15 سال کے قابل برداشت ترقی کے مقاصد پر مبنی اس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد کیریبیائی ملک سینٹ لوسیا کے وزیراعظم کینی ڈیوس انتھونی ، بھوٹان کے وزیراعظم شیرنگ توگبے ، سری لنکا کے صدر میتری پال سری سینا، سویڈن کے وزیراعظم اسٹیون لافوین اور قبرص کے صدر نکوس اینسٹاسائڈ سے ملے ۔
مسٹر مودی نے ان ملاقاتوں میں متعلقہ ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دوطرفہ رشتوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر فتح السیسی کے سات وزیراعطم کی یہ پہلی ملاقات تھی۔