نئی دہلی: دہلی پولس نے ایک افغان کے پاس سے ہیروئین کے 34 کیپسول برآمد کئے ہیں۔ جس کی قیمت 35 لاکھ روپے ہیں۔ یہ بات دہلی کی ڈی سی پی مندیپ رندھاوا نے بتائی ہے ۔20 ستمبر کو یہ خبر لاجپت نگر پولس اسٹیشن کو آئی بی سی اسپتال سے ملی تھی کہ ایک شخص عبدالماجد ملک زادہ کو بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جانچ سے پتہ چلا کہ اس کے معدہ میں کوئی نامعلوم سی شے موجود ہے ۔
پولس کو اس شخص کے پاسپورٹ سے پتہ چلا کہ وہ کابل کا رہنے والا ہے ۔اسے شدید پیٹ درج کی شکایت پر 18 ستمبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔23 ستمبر کو آئی بی ایس ہسپتال لاجپت نگر کے ڈاکٹروں نے پولس کو بتایا کہ ملک زادہ کے معدہ سے کیسول ملے ہیں جن میں سفید رنگ کا سفوف بھرا ہوا ہے ۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد پولس ہسپتال پہنچی اور پتہ چلا کہ 34 کیپسول پالی تھین میں لپٹے ہوئے تھے اس کے جسم سے نکالے گئے ہیں، جن میں بند سفوف غالبا ہیرئین ہے ۔ان میں 240 گرام ہیروئین تھی جس کی مالیت تقریبا 35 لاکھ ہے ۔پولس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ افغان شہری سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ وہ دہلی میں کہاں رہتا ہے ۔